سعید غنی

وفاق کی ہمت نہیں کہ سندھ کی زمین قبضے میں لے، سعید غنی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)صوبائی وزیر برائے تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ وفاق کی اتنی ہمت نہیں جو سندھ کے عوام کی مرضی کے خلاف زمین قبضے میں لے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ جزائر کے معاملے پرتمام سیاسی جماعتیں ایک ہی موقف پرکھڑی ہیں، وفاق میں ا تنی ہمت نہیں ہے کہ صوبہ سندھ کے عوام کی مرضی کے خلاف زمین قبضے میں لے۔

سعید غنی نے کہا کہ نیشنل اسمبلی اور سینیٹ کو آئین میں اختیار ہے کہ کسی بھی آرڈیننس کو مسترد کرسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی سندھ کے معاملے پر کوشش ہے کہ حقائق سامنے لا کر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو رپورٹ پیش کریں۔انہوںنے کہا کہ شہباز گل کے منہ سے کبھی سچ بات نکلتی ہی نہیں، ان کا کام سارا دن جھوٹ بولنا ہے، پی ٹی آئی منتخب نمائندوں کی ویڈیو موجود ہے جس میں وہ اعلی حکام کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

سعید غنی نے کہا ہے کہ مقدمہ درج ہونے سے پہلے حلیم عادل کے گھر میں ایک میٹنگ بلائی گئی تھی۔