میاں اسلم اقبال

وفاق میں بیٹھے نااہل حکمرانوں کے ہوتے ہوئے سیاسی استحکام نہیں آسکتا ‘ میاں اسلم اقبال

لاہور ( رپورٹنگ آن لائن) سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ صنعتی و معاشی ترقی سیاسی استحکام کے بغیر ممکن نہیں۔ وفاق میں بیٹھے نااہل حکمرانوں کے ہوتے ہوئے سیاسی استحکام نہیں آسکتا ،سازش کے ذریعے آنے والی امپورٹڈ حکومت انتخابات کا اعلان کرے اور گھر جائے،پی ڈی ایم اپنی پے در پے شکستوں سے سبق حاصل کرے۔

انہوں نے 90شاہراہ قائد اعظم پر سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 13جماعتوں کے اتحاد کو من چاہی نشستوں پر الیکشن کراکر بھی شکست ہوئی ہے۔بہتر ہے کہ امپورٹڈ حکومت لانگ مارچ کی کال سے پہلے انتخابات کا اعلان کردے۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ میں عوام کاسمندر دیکھ کران کے اوسان خطا ہوجائیں گے ۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ملک کو این آر او ٹو کی تباہی سے بچانے کیلئے عوام کپتان کی کال کے منتظر ہیں۔ عمران خان کے ایک اشارے پر لوگ حقیقی آزادی کے لئے سڑکوں پر ہوں گے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں ملک کو چوروں اور لٹیروں سے نجات دلائیں گے۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ این آر او ٹو لینے والوں کو غریب عوام کی قسمت سے نہیں کھیلنے دیں گے۔