اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ میں وعدہ کر تا ہو ں کہ پی آئی اے حادثے کی شفاف انکوائری کراوں گا تاکہ تمام شہدا کے لواحقین کو انصاف مل سکیں ، ائیر بلیو سانحہ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،22 مئی کو کراچی میں پیش ہونے والے واقعہ کی انکوائری کو وزیر اعظم کی ہدایت پر مختصر وقت میں مکمل اور پبلک کیا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایچ الیون اسلام آباد قبرستان میں ائیر بلیو سانحہ میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کی قبروں پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ائیر بلیو سانحہ میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کی قبروں پر حاضری دی ہے 28 جولائی کو ائیر بلیو واقعہ میں شہید ہونے والوں کی دسویں برسی ہے، دسویں برسی کے موقع پر یہاں قبروں پر حاضری کیلئے یہاں آیا ہوں آج تک وہ دن یاد ہے جب میں بلیو ایریا میں تھا، میں نے ایک جہاز کو انتہائی نیچی پرواز کرتے دیکھا جو مارگلہ کی پہاڑیوں کی طرف جارہا تھا وہ جہاز مارگلہ کی پہاڑی پر جاکر زمین بوس ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہم ان شہید افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اسی طرح کا واقعہ بائیس مئی کو ہوا، میں نے انکوائری ایک ماہ میں مکمل کرنے کا کہا اور وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اس انکوائری کو مکمل کیا اور پبلک کیا۔
انکوائری کے حوالے سے ہم نے کہا کہ انکوائری آزادانہ ہونی چاہیے تا کہ لواحقین اور پوری قوم کو اصل حقائق کا پتہ چلے، ہماری وزارت کے دروازے ہمیشہ سب کیلئے کھلے ہوئے ہیں ہم نے پچھلی حکومتو ں کی جے آئی ٹی بھی پبلک کی جو انہو ںنے نہیں کی تھی میر ا قوم سے وعدہ ہے کہ ہر چیز شفاف اور قوم کی امنگوں کے مطابق کریں گے تاکہ کسی کو کو ئی شک نہ ہو