وسیم اکرم 108

وسیم اکرم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیمز کے حوالے سے پیشگوئی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیمز کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے۔ایک انٹرویومیں وسیم اکرم نے سیمی فائنل کیلئے آسٹریلیا ، بھارت ، پاکستان اور جنوبی افریقا کو فیورٹ ٹیمز قرار دیا ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا اچھا کھیل رہی ہے وہ کنڈیشن کو جانتے ہیں اور ان کے پاس اچھے بولر بھی ہیں اس کے علاوہ بھارت اور پاکستان سیمی فائنل کے مرحلے تک پہنچ جائیں گے۔وسیم اکرم نے ساؤتھ افریقا کو سیمی فائنل کیلئے چوتھی ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ناقابل یقین ٹیم ہے جو کبھی بھی کچھ بھی کرسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں