کراچی(ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئررہنما اور سندھ اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف فردوس شمیم نقوی نے
کہاہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان 2 ہفتے سے کراچی کی مدد کے لیے میٹنگز کر رہے ہیں۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے سندھ اسمبلی میں
قائدِ حزبِ اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ کوشش کر رہے ہیں کہ مل کر کراچی کے لیے کام کیا جائے، سندھ حکومت سے کراچی
کی مدد کے لیے معاہدے طے پانے میں مسائل ہیں۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے
طریقہ کار طے کر رہے ہیں۔کسی بھی شہرکی پلاننگ کے لیے اس کا ڈیٹا ہونا ضروری ہے۔فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ کراچی
میں کام کے سلسلے میں باہر سے آنے والوں کا ڈیٹا بھی ترتیب دینا ہو گا۔