لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور پریس کلب کے نو منتخب صدر ارشد انصاری اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دی اورعہدیداروں کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نومنتخب سینئر نائب صدر سلمان قریشی، نائب صدر ناصر ہ عتیق، نائب صدر مدیحہ الماس ،جنرل سیکرٹری افضال طالب، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ اور فنانس سیکرٹری سالک نواز کو مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نو منتخب ممبر گورننگ باڈی الفت حسین مغل، اسد محمود، احمد رضا، سرمد فرخ، رابعہ عظمت، بدر سعید، سجاد کاظمی، ظہیر شیخ ، کامران خان اور آشر جان کوبھی مبارکباددی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ امید ہے لاہور پریس کلب اپنی شاندار صحافتی روایات کا تسلسل برقرار رکھے گا۔ پنجاب کے عوام کی خدمت کے مشن میں میڈیا کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ حکومت پنجاب صحافی بھائیوں کو اپنے گھر کی تعمیر میں بھرپور معاونت کرے گی۔









