مریم نوازشریف 70

وزیراعلیٰ کا ننکانہ صاحب کے قریب حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ننکانہ صاحب کے قریب حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دھندمیں اشد ضرورت کے علاوہ سفر نہ کرنے کی اپیل کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ناگزیر سفر کے لئے سیفٹی اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ہرانسانی جان بہت قیمتی ہے۔ سفر کے دوران اپنا اور دوسروں کا تحفظ یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں