وزیراعلیٰ عثمان بزدار 225

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا ہر محکمے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ ،سیکرٹریز اپنے محکموں کے بارے میں بریفنگ دیں گے

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ہر محکمے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیاہےـپنجاب کے صوبائی محکموں کے سیکرٹریز اڑھائی سال کے اقدامات اور آئندہ لائحہ عمل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیں گےـ

وزیراعلیٰ عثمان بزدار عوام کی فلاح و بہبود اور خدمت کے لئے کئے گئے اقدامات پر پیشرفت کاجائزہ لیں گے اورمحکموں کو ضروری ہدایات دیں گےـوزیراعلیٰ آفس میں محکمہ داخلہ پنجاب کی کارکردگی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت 3 گھنٹے تک جا ری رہنے والے اجلاس میں محکمہ داخلہ کی کارکردگی او رمستقبل کے اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا گیاـ

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے محکمہ داخلہ کی کارکردگی پر اطمینان کااظہارکیا اورمستقبل کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے مزید محنت سے کام کرنے کی ہدایت کیـوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب کی 7جیلوں میں ملٹی سٹوری بیرکس بنائی جائیں گیـ ملٹی سٹوری بیرکس میں 10ہزار قیدیوں کی گنجائش ہوگی

وزیراعلیٰ نے کہاکہ سزا وجزا کے بغیر کوئی نظام آگے نہیں بڑھ سکتاـ اڑھائی برس میں پنجاب کی مختلف جیلوں میں کرپشن اور فرائض سے غفلت برتنے پر 1319 ملازمین کے خلاف کارروائی کی گئی ہےـوزیراعلیٰ نے کہاکہ میانوالی میں ہائی سکیورٹی جیل کا سول ورک مکمل ہوچکا ہےـ لودھراں میں نئی جیل تعمیر ہوچکی ہےـ پنجاب کی 21جیلوں میں پریزنرز مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا آغاز کردیا گیا ہےـ جیلوں میں کورٹ رومز کا قیام بھی عمل میں لایا گیاہےـپنجاب فرانزک سائنس ٹریننگ لیب کوجلد فنکشنل کیا جائے گاـ

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹریننگ لیب کے کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ـانہوں نے کہاکہ صوبے کے 6اضلاع میں نئے چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ بنائے جا رہے ہیںـساہیوال میں چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ مکمل ہوچکا ہےـ11 شہرو ںمیں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس بنائے جائیں گےـبلوچ لیویز کا دائرہ کار راجن پور تک بڑھا دیا گیا ہےـبارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیویز میں بھرتیوں کی منظوری دی جاچکی ہےـقبائلی علاقوں میں نئی چیک پوسٹیں اور تھانے قائم کر رہے ہیںـجیلوں میں نئے عملے کی بھرتی کی اجازت دی ہےـ

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے پنجاب میں سمگلنگ روکنے کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ سمگلنگ روکنے کے لئے متعلقہ اداروں کومتحرک کیا جائےـجیلوں میں قیدیوں کی سہولت کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھایاجائےـانہوں نے کہا کہ قیدی بھی انسان ہیں انہیں بھی حقوق حاصل ہیںـوزیراعلیٰ عثمان بزدارنے جیلوں کی مانیٹرنگ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ـایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے محکمہ داخلہ کی کارکردگی، جیلوں کے نظام میں اصلاحات،قانون سازی اور دیگر اہم امور کے بارے میں بریفنگ دی گئیـ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں