لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پتنگ بازی کے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دبئی سے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ واضح ہدایات کے باوجود پتنگ بازی کے واقعات کا ہونا کسی صورت برداشت نہیں۔








