بابراعوان 37

وزیراعلی پنجاب کوعلاقوں کا علم ہی نہیں وہ تو بس ٹک ٹاک بناتی ہیں’ بابراعوان

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں صوبے کے علاقوں کا علم ہی نہیں وہ تو بس ٹک ٹاک بناتی ہیں۔

لاہورہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 13کروڑ کا سب سے بڑا صوبہ پنجاب ہے،مریم نواز کو علاقوں کا علم ہی نہیں ہے،کونسا شہرکہاں ہے،وہ تو بس ٹک ٹاک ہی بناتی ہیں۔

بابر ایوان نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جیلیں سیاسی قیدیوں سے بھرچکی ہیں،اقتدار کے ایوان سیاسی یتیموں سے بھرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں