عثمان بزدار 226

وزیراعلی پنجاب کا رکشہ میں بیٹھی خواتین سے بدتمیزی کرنے والوں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے رکشہ میں بیٹھی خواتین سے بدتمیزی کرنے والوں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی،

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے لاہورمیں خواتین سے ہراسانی کے2مزید واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے رکشہ میں بیٹھی خاتون کو جنسی ہراساں کرنے والے کو فوری گرفتار کیا جائے،

وزیر اعلی پنجاب نے گلشن اقبال پارک میں خواتین سے بدتمیزی کرنے والوں کی گرفتاری کی بھی ہدایت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی اور لاہورسمیت پنجاب میں جہاں ایسے واقعات ہوئے ملزمان کوفوری پکڑاجائے، اجتماع اور فیملی پوائنٹس پر سیکیورٹی کے بہتر انتظامات کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں