وزیراعلی پنجاب پرویزالہی

وزیراعلی پنجاب پرویزالہی سے وی سی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی ملاقات

لاہور(رپورٹنگ آں لائن ) وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الہی سے وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر اصغر زیدی نے ملاقات کی، ملاقات میں صوبے میں اعلی تعلیم کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایوان وزیر اعلی میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعلی چودھری پرویزالہی نے ہائیر ایجوکیشن کے فروغ کے لئے جامع پلان بنانے کی ہدایت کی۔

چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں طلبہ کیلئے تعلیمی سہولتوں میں مزید اضافہ کریں گے، ادارے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور پاکستان کی ممتاز درس گاہ ہے۔