علی امین گنڈاپور

وزیراعلی علی امین کی آئی جی کے پی کو ایمل ولی کی سیکیورٹی واپس نہ لینے کی ہدایت

پشاور (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے آئی جی خیبر پختونخوا کو اے این پی رہنما ایمل ولی کی سیکیورٹی واپس نہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر ایمل ولی خان کی سیکیورٹی واپس لینے سے منع کردیا ہے، وزیراعلی کے پی علی امین نے کہا کہ ایمل ولی کے خاندان پر ماضی میں حملے ہوچکے ہیں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کسی کی جان پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا، اصولوں کی سیاست کرتے ہیں، کسی کی زندگی خطرے میں نہیں ڈالیں گے۔

انھوں نے کہا کہ میری ہدایت پر ایمل ولی کی سیکیورٹی بند نہیں کی گئی، ایمل ولی کی سیکیورٹی اب بھی ان کیساتھ موجود ہے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت کا کیپی میں اختیارات کا ناجائز استعمال ناقابل قبول ہے۔