کراچی(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو سے ان کی بہن کے روڈ حادثے میں جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلی سندھ نے اسماعیل راہو اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ حسنہ راہو کے درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلی مقام کے لیے دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں راہو خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سید مراد علی شاہ نے دعا کی کہ اللہ تعالی لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔