فواد چوہدری 229

وزیراعظم کے دورہ چین سے دو طرفہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے،فواد چودھری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ چین سے دو طرفہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے، چینی صدر دو سال بعد کسی عالمی رہنما سے ملاقات کریں گے۔

فواد چودھری نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کی دورہ چین کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوگی، دورہ چین کا بنیادی مقصد سرمائی اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے، سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں جذبہ خیرسگالی کا پیغام چین تک پہنچانا مقصود ہے، 20 دیگر ممالک کے سربراہ اس وقت چین میں موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں