اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے افغانستان سے متعلق خیالات میں تبدیلی نہیں آئی، عمران خان ماضی میں جنگ کے خلاف تھے تو اب بھی ہیں، وزیراعظم نے ہمیشہ افغانستان میں امن و استحکام کی بات کی۔
جمعرا ت کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ جس طرح ڈیجیٹل میڈیا ونگ نے بھارت اور افغانستان کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا، وہ اس پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ڈیٹا نے ثابت کیا کہ جعلی خبریں اور پروپیگنڈا کی لڑائی کیلئے صف بندی بہت ضروری ہے، پاکستان کی رائے عامہ کو حقیقت سے آگاہ رہنا چاہئے۔









