شہباز شریف

وزیراعظم کی چوہدری نثار سے ملاقات، (ن)لیگ میں دوبارہ شمولیت کی دعوی دی ، چوہدری نثار نے وقت مانگ لیا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق اتوار کووزیراعظم شہباز شریف چوہدری نثار کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے سابق وفاقی وزیر کی عیادت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چوہدری صاحب آپ تو ہمیں بھول ہی گئے۔چوہدری نثار نے جواب دیا کہ نہیں نہیں میاں صاحب، بس طبیعت ٹھیک نہیں رہتی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے چوہدری نثار کو مسلم لیگ ن میں دوبارہ شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اب آپ اپنے گھر واپس آجائیں۔

ذرائع نے بتایا کہ چوہدری نثار نے وزیراعظم کو جواب دینے کیلئے کچھ وقت مانگا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور سابق وزیر داخلہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے بھی موجود ہیں۔