صدرِ مملکت 46

وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، مشرقِ وسطیٰ سمیت اہم امور پر مشاورت

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زردار ی سے ملاقات کی جس میں مشرقِ وسطیٰ سمیت اہم امور پر مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان صدر اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی ان کے ساتھ ہیں۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صدر مملکت آصف علی زرداری کو خطے کی بدلتی صورتحال اور ثالثی کے معاملات پر بریفنگ دی گئی، ملاقات میں ملکی سلامتی، قومی معاشی و سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت ہوئی۔

دوسری جانب ایوان صدر میں قومی قیادت کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں بڑے فیصلے متوقع ہیں، صدر مملکت آصف علی زرداری اجلاس کی صدارت کریں، اس موقع پر اہم قومی امور پر غور ہوگا۔

وزیراعظم، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، سیاسی قیادت اور اعلیٰ عسکری و سرکاری حکام کی شرکت متوقع ہے۔

اجلاس میں ملکی مجموعی صورتحال اور قومی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا، کفایت شعاری پالیسی، اخراجات کم کرنے کے اقدامات زیر بحث آئیں گے، وفاق اور صوبوں کے درمیان وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مشاورت کی جائے گی، صوبوں کو وفاق کی مدد اور مالی تعاون سے متعلق تجویز بھی زیر غور آ سکتی ہے۔

اجلاس میں قومی سلامتی اور موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل پر غور ہوگا، معاشی استحکام اور مالی نظم وضبط کے اقدامات پر بھی گفتگو ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں