اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) مشرق وسطی میں کشیدہ صورتحال کے متعلق وزیراعظم شہبازشریف کی صدارت میں اہم اجلاس جاری ہے جس میں سیاسی و عسکری قیادت شریک ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دیگر سیاسی وعسکری حکام موجود ہیں، اجلاس میں مشرق وسطی میں کشیدہ صورتحال سمیت توانائی بحران ودیگر امورزیرغور ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ امریکا اوراسرائیل کی ایران کی خلاف جنگ کے تصفیے کے لئے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات پر بھی بات چیت ہورہی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی آج شام صدرمملکت آصف زرداری سے بھی ملاقات ہوگی، ملاقات میں امریکا اوراسرائیل کی ایران کی خلاف جنگ، مشرق وسطی کی صورتحال سمیت توانائی بحران پر بات چیت ہوگی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات میں موجوہ صورتحال میں حکومتی واتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیاجائے گا، سکیورٹی صورتحال اور پاکستان کے آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔









