اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف نے دنیا بھر کے مسلمانوں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں وزیراعظم نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رمضان کا مقدس مہینہ اختتام کے قریب ہے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
