فرخ حبیب

وزیراعظم کی بہترین پالیسیوں کے باعث ملک میں معیشت کا پہیہ چل رہا ہے، فرخ حبیب

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی بہترین پالیسیوں کے باعث کورونا کے باوجود ملک میں معیشت کا پہیہ چل رہا ہے۔

منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فرخ حبیب نے کہا کہ ایف بی آر نے مالی سال 2021-22 جولائی تا فروری 8 ماہ میں 3799 ارب کا ٹیکس جمع کیا جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت سے 30 فیصد زیادہ ہے۔ فرخ حبیب نے مزید کہا کہ 2018 میں ن لیگ حکومت کے آخری سال میں ٹوٹل ٹیکس 3800ارب جمع ہوا تھا۔