وزیراعظم شہباز شریف 56

وزیراعظم کی اس سال بھی رمضان پیکج کی امدادی رقوم کی تقسیم ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے کرنے کی ہدایت

ّاسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے اس سال بھی رمضان پیکج کی امدادی رقوم کی تقسیم ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت رمضان پیکج پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے پیکج کو مزید بہتر بنانے کے لیے سفارشات مانگ لیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز میں بدعنوانی کی وجہ سے مستحق افراد اپنے حق سے محروم تھے، حکومت نے گزشتہ سال کم نرخوں پر کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی کے لیے شفاف نظام ترتیب دیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 40 لاکھ خاندانوں میں فی خاندان 5 ہزار روپے کے حساب سے 20 ارب روپے ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے تقسیم کیے گئے تھے۔دوسری جانب وزیر اعظم نے ایک اور اجلاس میں جواہرات و قیمتی پتھروں کے شعبے کی اصلاحات کے لیے قومی پالیسی فریم ورک کی بھی منظوری دے دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں