شہباز شریف 16

وزیراعظم کاکراچی کے سولجر بازار میں عمارت گرنے کے واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پراظہار افسوس

واشنگٹن ڈی سی (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کراچی کے سولجر بازار میں عمارت گرنے کے واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کیلئے دعا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی اور انہیں ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں