شہباز شریف 42

وزیراعظم کاڈاکٹر وقار مسعود کے انتقال پر اظہار افسوس

لندن(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معروف ماہر اقتصادیات اور سابق نگران وفاقی وزیر اور سابق سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ڈاکٹر وقار مسعود کی حکومت پاکستان کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے مرحوم کی بلندی درجات کی دعاء کی ۔

وزیراعظم نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ مرحوم ڈاکٹر وقار مسعود کی حکومت پاکستان کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں