لاہور( رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات میں فتنہ الہندوستان کے 12دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بھرپور پذیرائی کی ہے ۔
اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں ، دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ۔
انہوںنے کہاکہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔









