وزیر اعظم 174

وزیراعظم کا کھیلوں کے میدان میں پاکستان کو ایک عظیم قوم بنانے کی خواہش کا اظہار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کھیلوں کے میدان میں پاکستان کو ایک عظیم قوم بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیلوں کے میدان میں پاکستان کو عظیم قوم بنائیں گے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اسلام آباد میں کامیاب جوان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں نوجوانوں کی بھرپور شرکت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم کھیلوں کے ڈھانچے میں اصلاحات کر رہے ہیں اور کھیلوں کے لئے مزید گراونڈوز بنا رہے ہیں تاکہ ہم پاکستان میں کھیلوں کو فروغ دے سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں