سینیٹر شبلی فراز

وزیراعظم کا عوام سے گفتگو کرنا عوامی مسائل کی نشاندہی اور اپنا ویژن قوم تک پہنچانا تھا،سینیٹر شبلی فراز کا بیان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا عوام سے گفتگو کرنا عوامی مسائل کی نشاندہی کرنا اور اپنا ویژن قوم تک پہنچانا تھا، یہ جمہوریت کا بنیادی جزو ہے۔

منگل کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی عوام سے گفتگو کا مقصد ان کے مسائل کی نشاندہی اور ممکنہ حل ہے اور وزیراعظم نے قوم کو اپنا ویژن پہنچایا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ اس طریقہ کار سے عوام کو براہ راست سوال کرنے اور حکومت کو عوامی تجاویز سے استفادہ کا موقع ملتا ہے جبکہ یہ جمہوریت کا بنیادی جزو ہے