وزیراعظم کا بیان

وزیراعظم کا بیان ناکامی اور نااہلی کا اعتراف ہے، کٹھ پتلی وزیراعظم اپنی نااہلی اور ناتجربہ کاری کی سزا ملک اور عوام کو دے رہے ہیں،پیپلز پارٹی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کا بیان ناکامی اور نااہلی کا اعتراف ہے،کٹھ پتلی وزیراعظم کو تین برسوں بعد یاد آیا کہ حکومت میں تیاری کرنے کے بعد آنا چاہئے،وزیراعظم ناکامی کے اعتراف کے بعد اب وزارت عظمی کے عہدے پر فائض رہنے کا جواز کھو بیٹھے ہیں۔سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینزنفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا بیان ناکامی اور نااہلی کا اعتراف ۔

انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم کو تین برسوں بعد یاد آیا کہ حکومت میں تیاری کرنے کے بعد آنا چاہئے؟ ۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب بتائیں کہ انکی ناتجربہ کاری اور نااہلی سے ملک کو ہونے والے نقصان کا ذمہ دار کون ہے؟ ۔انہوں نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ ملک پر نااہل اور سلیکٹیڈ حکمران مسلط ہیں، پیپلزپارٹی یہی بات کرتی رہی کہ یہ حکمران نااہل اور ناتجربہ کار ہیں یہ ملکی معیشت کو تباہ کردیں گے۔ا

نہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے بیان سے پیپلزپارٹی کے خدشات اور تحفظات درست ثابت ہوئے کہ یہ نااہل ہیں ان سے حکومت نہیں چل پائیگی۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم اپنی نااہلی اور ناتجربہ کاری کی سزا ملک اور عوام کو دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ناکامی کے اعتراف کے بعد اب وزارت عظمی کے عہدے پر فائض رہنے کا جواز کھو بیٹھے ہیں، وزیراعظم فوری عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔