وزیراعظم عمران خان 214

وزیراعظم کا بھارت میں کورونا کی خطرناک لہر پر بھارتی عوام سے یکجہتی کا اظہار

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے بھارت میں کورونا کی خطرناک لہر پر بھارتی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کی خطرناک لہر سے مقابلہ کرنے والے بھارتی شہریوں سے اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پڑوس اور دنیا بھر میں جولوگ وبا سے نبردآزما ہیں ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں انسانیت کو درکار اس عالمی چیلنج کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں