اسلا م آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے برطانیہ کے شاہ چارلس کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعطم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پربیان میں کہا کہ شاہ چارلس کی علالت سے متعلق پتا چلا،شاہ چارلس کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
شہباز شریف نے کہا کہ شاہ چارلس کی جلد صحت یابی کیلئے اس گھڑی میں ہماری دعائیں ان کے اور شاہی خاندان کے ساتھ ہیں۔