شہباز شریف 7

وزیراعظم ویانا میں آسٹرین چانسلر پہنچ گئے،پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش

ویانا(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف ویانا میں آسٹرین چانسلری پہنچ گئے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آسٹریا کے چانسلر کرسچن سٹاکر نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبالیہ تقریب کیلئے چانسلری پہنچنے پر استقبال کیا،خوش آمدید کہا اور وزیراعظم کا اپنی کابینہ کے ارکان سے تعارف کروایا۔چانسلری پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں