مشیران 301

وزیراعظم نے مشیران، معاونین خصوصی کو اہم کمیٹیوں کے عہدے سے ہٹا دیا

اسلام آباد رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مشیران، معاونین خصوصی کو اہم کمیٹیوں کے عہدے سے ہٹا دیا، وزیراعظم نے مشیر تجارت رزاق داﺅد، معاون خصوصی ادارہ جاتی ریفارمز عشرت حسین، معاون خصوصی پٹرولیم اور معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کو اہم کابینہ کمیٹیوں کے عہدوں سے ہٹایا ہے۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے بعد اب مشیر تجارت رزاق داﺅد ای سی سی کے رکن نہیں ہوں گے اور ان کی کابینہ کمیٹی توانائی کی رکنیت بھی ختم کر دیں، رزاق داﺅد نے کابینہ سی پیک کمیٹی کے ممبر سے بھی ہٹا دیا گیا ہے، مشیر ادار جاتی اصلاحات عشرت حسین کی ای سی سی، کابینہ نجکاری کمیٹی، ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی، سی پیک کمیٹی کی رکنیت ختم کر دی گئی ہیں،

، نوٹیفکیشن کے مطابق معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر کی کابینہ کمیٹی ادارہ جاتی اصلاحات کی رکنیت ختم کی گئی ہے، شہزاد ارباب کو کابینہ کمیٹی ادارہ جاتی اصلاحات کی رکنیت لے لی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں