وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیراعظم نے این این آئی کی گھریلو صارفین کو گیس سپلائی میں کمی کی شکایات کی نیوز کا نوٹس لے لیا

سرگودھا(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے این این آئی کی گھریلو صارفین کو گیس سپلائی میں کمی کی شکایات کی نیوز کا نوٹس لیتے ہوئے اعلی سطح اجلاس میں موسم سرما میں ملک بھر کے گھریلو صارفین کو سوئی گیس کی بلا تعطل فراہمی کو فوری طور پر یقینی بنانے کا حکم دے دیا .

ہدایت کی کہ سسٹم کی ساخت میں اصلاحات لائی جائیں تاکہ عوام کے سوئی گیس کی قلت اور پریشر میں کمی کی صارفین شکایات کو مستقل طور پر حل کیا جاسکے۔وزیراعظم میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کو سوئی گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اجلاس میں سوئی گیس افسران نے بریفنگ دی کہ سسٹم میں سرپلس آر ایل این جی موجود ہے، جس کی وجہ سے گیس لوڈ مینجمنٹ میں پچھلے سال کی نسبت بہتری آئی اور پچھلے سال کے مقابلہ میں اس سال گیس لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گھریلو صارفین کو صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک گیس فراہم کی جارہی ہے۔

اورپاور سیکٹر کو گیس ڈیمانڈ کے مطابق دی جا رہی ہے جبکہ صارفین کی شکایات کے حوالہ سے ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی کے آن لائن ڈیش بورڈز کام کر رہے ہیں۔جہاں ایس این جی پی ایل کی شکایات کو حل کرنے کی شرح 93 فیصد جبکہ ایس ایس جی سی کی شرح 79 فیصد ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملک کی تمام گیس فیلڈز فعال ہیں۔