شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کوئٹہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

لندن (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتےہوئے کہا ہے کہ معصوم اور نہتے شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔

منگل کو پی ایم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نےدہشت گردحملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں اور شہریوں کی جلد صحتیا بی کے لئے دعا کی ۔

وزیراعظم نے کہاکہ معصوم اور نہتے شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے، پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے عناصر کو عبرت ناک سزا ملے گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت، سکیورٹی فورسز اور پوری قوم ملک سے دہشتگردی اور فتنہ الہندوستان کے جڑ سے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔