اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف اور سیکریٹری مذہبی امور سید عطاء الرحمان نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے اس سال حج کے انتظامات کامیابی سے منعقد کرانے پر وفاقی وزیر اور پوری وزارت مذہبی امور کی کارکردگی کی تعریف کی۔
وزیراعظم نے اس سلسلے میں وزیر مذہبی امور کو ان کی بہترین کارکردگی پر اعزازی شیلڈ دی۔جدہ میں تعینات ڈائریکٹر جنرل حج عبد الوہاب سومرو ملاقات میں بذریعہ ویڈیو لنک شریک تھے۔