اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی فورمز پر آواز کے اثرات آنا شروع ہو گئے ہیں، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی اس کی مذمت کی ہے۔
اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اسلاموفوبیا کے سدباب کےلئے نمائندہ مقرر کرنے کا اعادہ کیا ہے، اس سے قبل روسی صدر بھی اسلاموفوبیا کو آزادی رائے کہنا غلط قرار دے چکے ہیں۔









