وزیراعظم عمران خان 261

وزیراعظم عمران خان کا کینیڈامیں پاکستانی نژادمسلم فیملی کے قتل پر اظہار افسوس

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کینیڈامیں پاکستانی نژادمسلم فیملی کے قتل پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کاواقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، واقعہ مغربی ممالک میں بڑھتے اسلاموفوبیاکوظاہرکرتاہے، اسلاموفوبیاکے خاتمے کیلئے عالمی برادری کواجتماعی کوششیں کرناہوں گی۔

منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کینیڈامیں پاکستانی نژادمسلم فیملی کے قتل کاسن کردکھ ہوا، دہشتگردی کاواقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، انہوں نے کہا واقعہ مغربی ممالک میں بڑھتے اسلاموفوبیاکوظاہرکرتاہے، اسلاموفوبیاکے خاتمے کیلئے عالمی برادری کواجتماعی کوششیں کرناہوں گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں