وزیراعظم عمران خان 170

وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین انتہائی کامیاب جا رہا ہے،کل چینی صدر سے ملاقات ہوگی ، شوکت ترین

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین انتہائی کامیاب جا رہا ہے،کل اتوار کو چینی صدر سے ملاقات ہوگی شوکت ترین نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے متعلق گفتگو میں بتایا کہ عمران خان کی چین کے صدر، وزیراعظم سے معاشی، تجارتی تعاون پر بات ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کے بعد روپے کی قدر مضبوط ہوئی ہے۔وزیراعظم کی (آج) اتوار کو چین کے صدر سے ون آن ون ملاقات ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں