فرخ حبیب 207

وزیراعظم عمران خان ملکی مفاد کیلئے اقدامات کررہے ہیں، فرخ حبیب

فیصل آباد (رپورٹنگ آن لائن )وزیرمملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملکی مفاد کیلئے اقدامات کررہے ہیں نواز شریف اور زرداری قومی مجرم ہیں جنہوں نے اپنے اقتدار کے 30 سالوں میں کوئی نیا ڈیم نہ بنایا بلکہ الٹا مہنگی بجلی کے سودے کرکے عوام کو مستقل عذاب میں ڈال دیامگرہم دیامر بھاشااور داسو ڈیم سمیت 10 ہزار میگا واٹ کے سستی بجلی کے منصوبوں پر عمل کررہے ہیں

دنیا بھر میں کورونا کے باعث آنیوالی مہنگائی کی لہر سے عوام کیلئے پیدا ہونیوالے مسائل کاحکومت کو بخوبی ادراک ہے لہٰذا مہنگائی میں کمی کیلئے دن رات اقدامات جاری اور آنیوالے 2 سالوں میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے جس سے لوگوں کو ریلیف ملے گانیزاگلے چند دنوں میں گھی کی قیمت میں 40 سے 50 روپے کی کمی کی جارہی ہے جس کے ساتھ ساتھ1 کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کی فہرستیں تیار ہیں جنہیں آٹے، چینی، دالوں، گھی اور دیگر فوڈ آئٹمز پربراہ راست ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے خطاب کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان ورکرز ہمارا اثاثہ ہیں اور آج بہت بڑی تعداد میں نوجوانوں نے کنونشن میں شرکت کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ مایوسی پھیلانے والی اپوزیشن کے جھانسے میں آنے کی بجائے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں

انہوں نے کہا کہ جب3 سال قبل تحریک انصاف نے حکومت سنبھالی تو ملک بدترین معاشی بحران کا شکار تھاجبکہ ماضی کی حکومتوں میں نواز شریف اور زرداری کے اثاثے بڑھتے جارہے تھے لیکن دوسری جانب تمام سرکاری ادارے خسارے میں تھے کیونکہ ماضی میں ذاتی مفادات کی سیاست کی گئی اور ملکی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے باپ کی جب جا گیر سمجھ کر لوٹاانہوں نے کہا کہ حکومتی کاوشوں سے مختلف بینک کم آمدن والے افراد کو 60 ارب کے قرضے دے رہے ہیں تاکہ ان کا کاروبار چل سکے رواں سال گندم چاول، مکئی کپاس اور گنے کی ریکارڈ پیداوار ہوئی اور کاشتکاروں کو گندم کے نرخ 1800 روپے من اور گنے کے نرخ 250 سے300 روپے من تک ملنے سمیت چاول مکئی کپاس کی قیمتیں بڑھنے سے کاشتکاروں کو مجموعی طور پر 1100 ارب روپے کا فائدہ پہنچا

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تمام آبادی کو مفت صحت سہولت کارڈ دینے کیلئے 60 ارب روپے مختص کئے جاچکے ہیں جس کے ذریعے پنجاب کی ساڑھے 12 کروڑ آبادی پر مشتمل تمام گھرانوں کو رواں سال دسمبر 2021 کے آخر تک صحت سہولت کارڈ فراہم کردیئے جائیں گے اور اس کارڈ کے ذریعے انہیں مرضی کے ہسپتال میں مرضی کے ڈاکٹر سے 10 لاکھ روپے تک کے علاج معالجہ کی سہولت حاصل ہوجائے گیانہوں نے کہا کہ عمران خان نے ساری عمر مسلسل جدوجہد میں گزاری ایک وقت تھا لوگ کرکٹ میں کہتے تھے کہ وہ اچھے بالر نہیں بن سکتے مگر انہوں نے بن کر دکھایا، پھر لوگ کہنے لگے کہ وہ اچھے کپتان نہیں بن سکتے مگر انہوں نے اچھا کپتان بن کر اور ورلڈ کپ جیت کر دکھایا، پھر لوگ کہتے تھے کہ شوکت خانم کینسر ہسپتال نہیں بن سکے گا مگر وہ بنا اور اسے نہ صرف چلاکر دکھایا بلکہ پشاور اور کراچی میں بھی شوکت خانم ہسپتال بن رہا ہے

عمران خان کی زندگی سیاسی جدوجہد سے بھری پڑی ہے پہلے لوگ کہتے تھے کہ وہ کبھی حکومت میں نہیں آسکتا مگر انہوں نے 2013 کے انتخابات سے ہمت نہیں ہاری اور2018 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کو ایک کروڑ 70 لاکھ ووٹ ملے یہی وجہ ہے کہ آج وہ نہ صرف خود وزیراعظم ہیں بلکہ پنجاب، کے پی کے، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں ان کی اور بلوچستان میں ان کے اتحادیوں کی مخلوط حکومت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں