پشاور(رپورٹنگ آن لائن ) وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ صرف تحقیق کافی نہیں عملی اقدامات بھی کرنا ہوں گے، وزیرِ اعظم عمران خان ملک میں شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا پی سی ایس آر لیبارٹریز پشاور کا دورہ کیا ، شبلی فراز نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن کو شو آف ہینڈز کے زریعے کرانا اپوزیشن نے ناکام بنا دیا، انتخابات کو صاف و شفاف بنانے کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کی جارہی ہے جس کے لیے یونیورسٹیوں کے اندر الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کام جاری ہے ، جلد ہی الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے مطمن کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دھاندلی کا خطرہ نہیں ہوگا کوئی ہیرا پیری نہیں ہوگی جو ووٹ ڈالا جائے وہ اسی امیدوار کو جائے گا ، بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کا قانون بن چکا ہے جلد ہی وہ لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
خاندانی پارٹیوں کی وجہ سے ملک پیچھے اور پارٹیاں آگے چلی گئی ہیں۔ پاکستان نے اگے جانا ہے سابق حکمرانوں نے پاکستان کو پیچھے دکھیلا۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں اداروں کو ٹھیک کرنا ہے بجٹ بھی انشا پاس ہو جائےگا ،پی ڈی ایم ایک مرا ہوا گھوڑا ہے اس سے ہوا نکل چکی ہے، عمران خان ملک کی بات کرتے ہے ہمارا کام ملک کو بچانا ہے ہم ملک کے لیئے کام کر رہے ہے وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ سائنس و ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دی جائے، انہوں نے کہا کہ ریسرچ پر پاکستانی عوام کے ٹیکس کا پیسہ لگتا ہے، صاف پانی پائلٹ پراجیکٹ پر اسلام آباد میں کام کا آغاز کر رہے ہیں۔