اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان جمعہ کو سکھر اور کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے.ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اسلام آباد سے سکھر پہنچیں گے ، گورنر سندھ، علی گوہر مہر دیگر رہنماء سکھر ایئرپورٹ پر انکا استقبال کریں گے۔،
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سکھر میں کامیاب نوجوان پروگرام کی تقریب میں شرکت کریں گے، وزیراعظم سکھر میں پارٹی رہنماوں سے ملاقات کریں گے ، وزیراعظم سکھر میں جی ڈی اے رہنماوں سے بھی ملاقات کریں گے ، وزیر اعظم کراچی میں شوکت خانم کے فنڈریزنگ افطار ڈنر میں شرکت کریں گے جبکہ گورنر ہاوس میں مختصر قیام کے بعد اسلام آباد روانہ ہونگے