وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سے آغا خان فانڈیشن کے ڈائریکٹر کی ملاقات

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آغا خان فانڈیشن کے ڈائریکٹر سلطان علی الانہ نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات کے دوران آغا خان فانڈیشن کے ڈائریکٹر سلطان علی الانہ نے ملک میں معاشی استحکام لانے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔سلطان علی الانہ نے وزیراعظم کی قیادت میں حکومت پاکستان کی کاروبار دوست پالیسیوں کو مقامی کاروبار اور بیرونی سرمایہ کاری کے لئے خوش آئند قرار دیا۔

دوسری جانب وزیراعظم نے پاکستان میں عوامی فلاح و بہبود کے فروغ کے لیے آغا خان فانڈیشن کے کردار کو سراہا۔دوران ملاقات وزیراعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر میں بھرپور تعاون اور کنسلٹنسی خدمات فراہم کرنے پر آغا خان فانڈیشن کا شکریہ ادا بھی کیا۔