مریم اورنگزیب

وزیراعظم شہباز شریف ،وزیر اعلی مریم نواز نے خدمت کی ایک نئی تاریخ لکھی ہے’مریم اورنگزیب

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی صدارت میں کمشنر آفس راولپنڈی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلی پنجاب کے وژن کے تحت مختلف پروگراموں، منصوبوں اور عوامی خدمت کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس نے وزیراعظم کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔اجلاس نے وزیر اعلی پنجاب کے عوام دوست تاریخی اقدامات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے ہی ہمیشہ عوامی خدمت کی ہے۔اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر کو رمضان سہولت بازار، رمضان نگہبان پیکج اور نادار طبقات کی مدد کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو رنگ روڈ منصوبے پر اب تک کی پیش رفت پر بریفننگ بھی دی گئی اور منصوبے کی دسمبر میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ نالہ لئی منصوبے کی فیزیبلٹی اگلے تین ماہ میں تیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ستھرا پنجاب پروگرام پر راولپنڈی ڈویژن میں سوفیصد عمل درآمد پر وزیراعلی اعلی کی طرف سے انتظامیہ کو شاباش دی گئی ۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ستھرا پنجاب پروگرام میں سامنے آنے والی کمزوریاں دور کرنے کی ہدایت کی ،عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی پر بھی اجلاس کو بریفنگ دی گئی۔

امن وامان کے قیام کے حوالے سے اقدامات سے بھی اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔انہوں نے شرکاء نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائد محمد نواز کی راہنمائی میں وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں تاریخی کمی کرکے عوام کو عید کا تحفہ دیا ہے۔وفاق میں وزیراعظم شہباز شریف اور پنجاب میں وزیر اعلی مریم نواز شریف نے خدمت کی ایک نئی تاریخ لکھی ہے،جب نیت نیک ہو، دل میں عوام کی مشکلات کا احساس ہو اور ملک وقوم کی تعمیر کا جذبہ اور اہلیت ہو، تو ہی ترقی ہوتی ہے،اللہ کے کرم اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی دن رات محنت سے پاکستان ڈیفالٹ کے اندھیروں سے معاشی استحکام اور ترقی کے اجالوں کی طرف آیا ہے۔

وزیر اعلی مریم نواز نے ستھرا پنجاب، دھی رانی پروگرام، کسان کارڈ، ہمت کارڈ، سکالرشپ، لیپ ٹاپ، سمیت پورے پنجاب کی ترقی کو تیز ترین بنا دیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی اولین کوشش عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ انتظامیہ اور عوامی نمائندگان کے مل کر کام کرنے سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا جو وزیراعلی کا ویژن ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پہ راولپنڈی میں پارکنگ پلازوں کی سکیم آئندہ اے ڈی پی میں شامل کی جائیں گی۔

راولپنڈی شہر کے نالہ لئی منصوبے کو وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ٹیک آپ کر لیا گیا۔آئندہ چار ماہ میں نالہ لئی کی فزیبیلٹی مکمل کر کے کام شروع کیا جائے۔وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر رنگ روڈ کو دسمبر کی ڈیڈ لائین تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ایم ڈی واسا کو پندرہ دن میں تمام ٹیوب ویلز کو سولرائز کرنے کے حوالے سے فیز یبلیٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ۔

راولپنڈی شہر میں تمام ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب، بشمول میٹرو پلرز جلد مکمل کیے جائیں۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی کی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے اس ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔اجلاس میں سینئر پارلیمنٹیرین طاہرہ اورنگزیب، راولپنڈی ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، پارٹی عہدیداروں اور ٹکٹ ہولڈرز نے بھی شرکت کی۔