وزیراعظم 122

وزیراعظم سے مشیر سیاحت عون چودھری کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم شہبازشریف سے مشیر سیاحت و کھیل عون چودھری نے ملاقات کی اور پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر سیاحت و کھیل عون چودھری نے اہم ملاقات کی، ملاقات میں پنجاب سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر بات چیت ہوئی،عون چودھری نے جہانگیر ترین کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں