کراچی (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سندھ کی عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے منصوبے پر تیزی سے کام کیا جائے گا۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور اسد عمر کراچی سرکلر ریلوے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں، تحریک انصاف آنے والے انتخابات میں سندھ میں بھی حکومت بنائے گی۔
خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نومبر میں گرین لائن بس سروس کا افتتاح کریں گے، وزیراعظم سندھ کی عوام کو ریلیف دینے کیلئےکوشاں ہیں۔ خرم شیر زمان نے مزید کہا ہے کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے، 2023 میں پانی کا منصوبہ کے فور بھی مکمل ہوجائے گا، حیدرآباد اور سکھر موٹروے پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔