شیری رحمان

وزیراعظم اور حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،شیری رحمان

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، عوامی مارچ اور عدم اعتماد کی بے چینی اب ان کے چہروں اور لہجوں میں نظر آ رہی ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے لکھا کہ آپ عوامی مارچ سے اتنا خوفزدہ ہو گئے ہیں کہ اب جلسوں میں دھمکیاں دے رہے ہیں ، آپ کی اپوزیشن کو دھمکیاں دنیا دیکھ رہی ہے اپوزیشن تیار ہے اب آپ تیار رہیں۔

سینیٹر شیری رحمان نے لکھا کہ اپوزیشن جماعتوں کو دھمکیاں حکومت کی انتقامی سیاست کا کھلا ثبوت ہے، حکومت ساڑھے تین سال سے یہی کرتی رہی ہے۔ ٹوئٹ میں سینیٹر شیری نے لکھا کہ آپ کا احتساب پوری قوم نے دیکھ لیا ہے، عوامی مارچ کرنا اور عدم اعتماد کی تحریک لانا ہمارا آئینی حق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم آپ کو نکالنے کے لئے آپ کی طرح پارلیمان پر حملہ نہیں کرے گے۔