اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع بنوں میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
منگل کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے آپریشن کے دوران 22 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عزمِ استحکام کے وژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی افواج کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔









