سعید غنی 45

وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ کی مسیحی برادری کو ایسٹر کے موقع پر مبارکبادپیش

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی کی جانب سے مسیحی برادری کو ایسٹر کے موقع پر مبارکبادپیش کی ہے ۔سعید غنی نے کہا کہ ایسٹر محبت، امید اور امن کا عالمگیر پیغام ہے اور پاکستان میں بسنے والی مسیحی برادری ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسٹر ہمیں محبت، امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، جبکہ مسیحی برادری اس ملک میں اسکولوں، ہسپتالوں، سرکاری خدمات اور مسلح افواج سمیت مختلف شعبوں میں گرانقدر خدمات انجام دے رہی ہے۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ سندھ دھرتی پر تمام مسالک اور مذاہب کا احترام یکساں طور پر کیا جاتا ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ اقلیتوں بالخصوص مسیحی برادری کو اپنی صفوں میں ترجیح دی ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پیپلز پارٹی تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں