محسن نقوی 47

وزیر داخلہ کا امن و امان کی صورتحال پر فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ملک میں امن و امان کی صورتحال پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ نے قوم کے جانثاروں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریاست کی رٹ ہر صورت برقرار رکھی جائے گی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ شرپسند عناصر کو ملک کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پاکستان کا مستقبل صرف اور صرف امن اور قانون کی بالادستی سے وابستہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں