محسن نقوی 47

وزیر داخلہ محسن نقوی کا ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی فضائیہ کے تربیتی جیٹ طیارے کے المناک حادثہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی فضائیہ کے تربیتی جیٹ طیارے کے المناک حادثہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم افسوسناک حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں جنہوں نے اس سانحہ میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔

انہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں بنگلہ دیشی بہنوں اور بھائیوں کے صبر جمیل کے لئے دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں